court 14

بونیر: 12 سالہ بچےسے ذیادتی کرنے جرم میں ملزم کو 7 سال قید بامشقت کی سزا

شوکت علی ریڈیو بونیر
ایڈیشنل سیشن جج عزیزمحمد خان کی عدالت نے بارہ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی اور تشدد کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم محمدکامران سکنہ رشکئی مردان پرپچاس ہزار روپے جرمانہ اور سات سال قید بامشقت سزا سنادی.

تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل بلال پلازہ مردان روڈ سواڑی میں بارہ سالہ بچے کو ملزم نے مختلف بہانوں سے ورغلا کر ان سے بدفعلی اور تشدد کے الزامات تھے جس کی باقاعدہ ایف آئی آر پولیس سٹیشن ڈگرنے درج کی تھی ایڈیشنل سیشن جج محمد عزیز کے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دفعہ377کے تحت ملزم محمدکامران سکنہ رشکئی مردان کو سات سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں