Edhi 2 12

بونیر: بامپوخہ، ٹرک کو حادثہ ڈرائیور جانبحق

شوکت علی ریڈیو بونیر
بامپوخہ میں ٹرک گاڈی کو حادثہ،ڈرائیور جاں بحق،موصولہ اطلاعات کیمطابق بونیر کنڈاو بابا سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈروائیور اکبر سید ولد میاں گل زادہ معمول کیمطابق محنت مزدوری میں مصروف تھا۔اور بامپوخہ کے چاندی ماربل کان سے ٹرک لوڈ کرنے کے بعد ماربل کو فیکٹری لے آرہے تھے کہ اس اثناء اچانک لوڈ ٹرک کا ٹائیر پھٹ گیا جس کے بعد لوڈ ٹرک پہاڑی سے کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اکبر سید موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

مقامی پولیس اور عوام نے امدادی کاروائی میں حصہ لیا۔جس کے بعد جب لاش کو گھر پہنچایا گیا تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ شام 5بجے آبائی گاوٗں جوڑ کنڈاوبااب میں ادا کی گئی اور بعد ازاں سینکڑوں آشکبہار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔

عوامی حلقوں کیمطابق مرحوم اکبر سید کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہیں۔اور ان کے چھوٹے چھوتے بچے ہیں۔جن کو اکبر سید محنت مزدوری کرتے پالتے تھے۔اب حکومت وقت سے اپیل ہے کہ اکبر سید کے بچوں کیساتھ مکمل مالی تعاون کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں