Buner 12

بونیر: شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

شوکت علی ریڈیو بونیر
مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف بونیر پریس کلب کے سامنے لیگی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے پریس کلب تک احتجاجی واک کیا،کارکنان نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے ہیں،مظاہرین نے گو عمران گو ، انصاف چاہئے کے نعرے لگائے.

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سرزمین خان ،جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان ایڈوکیٹ ،مسلم یوتھ کے ضلعی صدراورحالیہ انتخابات میں این اے 9 کے امیدوار کامران خان،سالارخان،زمیرزیب خان آمبیلہ ،شیرمحمدخان نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری حکومتی کی انتقامی کاروائی ہے ، لیکن مسلم لیگ ن کے کارکنان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہے.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیب نے حکومتی ایماء پر شہباز شریف کو گرفتار کرکے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو للکاراہے ،موجودہ حکومت نے ملک میں جو مہنگائی شروع کی ہے وہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے ،مقررین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سی پیک جیسے بڑے منصوبہ سے ملاکنڈ ڈویژن کو نکال کر یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاء کردی ہے،بقول انکے جس شخص کو وزیر اعظم کی کرسی پر بھٹایا گیاہے وہ اپنا گھر چلانے کے قابل نہیں ہے ،وہ حکومت کیسے چلائے گا،مسلم لیگ ن نے پاکستان کو طویل جدوجہد کے بعد انگریزوں سے آزاد کرایاہے اورمسلم لیگ ن اس ملک کی حفاظت بھی کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں