school principal 36

بونیر: ایک ماہ گزرنے کے باجود سکول پرنسپل کی گاڑی برآمد نہ ہوسکی

جبران بونیری. ریڈیو بونیر
پرنسپل نصراللہ زیب کی گاڑی چوری ہونے کی ایک ماہ ہوگئی ،سکولوں کے اساتذہ کورآرڈی نیشن کونسل سراپا احتجاج،ضلعی انتظامیہ ،پولیس نے ابھی تک گاڑی برآمد نہ کرسکی ،تمام اساتذہ تنظیموں کا 27اکتوبر کو سکول بندکرنے اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کا فیصلہ.

تفصیلات کے مطابق گور نمنٹ سنیٹینل ماڈل ہائی سکول ڈگر میں آل کوآرڈینشن کونسل کے صدر وزیر ذادہ کی زیر صدارت تمام اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں کا اجلاس منعقدہوا جس میں گل رحمان، رشید خان ،فضل وہاب ،اکبر علی ،راز محمد خان کے علاوہ دیگر اساتذہ نے شرکت کی ،اجلاس میں کہا کہ ایک ماہ گزر نے کے بعد بھی پرنسپل نصراللہ زیب کی گاڑی برآمد نہ ہوسکی

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہفتہ کے لئے ضلع بھر کے تمام اساتذہ بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے ،ایک ہفتہ بعد تمام سکولوں میں آخری پیریڈ میں پڑھائی نہیں کی جائے گی اور27 اکتو بر کو ضلع بھر کے تمام سکولز کو بند کرکے بونیر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور اس مظاہرہ میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا.

انہوں نے کہاکہ پرنسپل نصراللہ زیب کی گاڑی کو ایک ماہ قبل چوری کیا گیاہے اور حکام نے ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے ،انہوں نے کہاکہ جلد از جلد چوری شدہ موٹرگاڑی کو برآمد کیاجائے ،ورنہ بونیرکے تمام اساتذہ تنظیمیں ملکر تمام سکولوں اور دفاتر کے تالہ بندی کا فیصلہ کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں