zalzala 25

بونیر: 8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلہ کے یاد میں واک

شوکت علی ریڈیو بونیر
آٹھ اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کی یاد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر میر خواص خان کے قیادت میں ٹی ایم اے آفس ڈگر سے سنگ مر مر چوک تک واک کیا گیاجس میں ٹی ایم اے ڈگر کے اہلکاروں ،صحافی حضرات اور ہر مکتبہ کے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور سنگ مر مر چوک پہنچنے پر واک نے ایک جلسہ کی شکل اختیار کی۔

جس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امیر خواص خان ،اسسٹنٹ کمشنر ڈگر شاہ جمیل خان ،اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ،ٹی ایم اے ڈگر کے ناظم سعید الرحمن مفکر اور ٹی ایم او آمین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واک کا مقصد 2005کے ہولناک زلزلے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔تاکہ آنے والے وقتوں میں قدرتی آفات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کئے جاسکیں۔مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے نے ہر سال 8اکتوبر کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں