jdhr pic 33

سوات : “جے ڈی ایچ آر “کا سیکورٹی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

سوات میں جے ڈی ایچ آر کے جانب سے سیکورٹی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں اور مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں نے شرکت کی .
سوات ( عایشہ خان ):
مینگورہ میں جے ڈی ایچ آر کے طرف سے صحافیوں کے سیکورٹی کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ضلع سوات اور ضلع بونیر کے صحافیوں اور مذہبی اقلیتی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی.

ورکشاپ میں جی ڈی ایچ آر کے خالد جمیل، شایستہ ملک اور جبران بونیری نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔ ورکشاپ میں بتایا گیا کہ کس طرح صحافی موجودہ صورتحال میں اپنی سیکورٹی کے حوالے سے حساس ہوسکتے ہے۔

اس موقع پر سوات کے مقامی اور بونیر سے آئے ہوئے صحافیوں نے اپنے اپنے خیالات کا تبادلہ کیااور سیکورٹی کے حوالے صحافتی تنظیموں کے کردار پر روشنی ڈالی، ورکشاپ کے دوران آئے ہوئے ممبران کو جے ڈی ایچ آر کے طرف سے بنائیے گیے ان لائن سافٹ وئیر کے حوالے سے بریف کیا گیاکہ وہ کس طرح اپنے ارد گرد ہونے والے خطرات کو رپورٹ کرینگے. تاکہ اس ڈیٹا بیس کو آگے قانون سازی میں استعمال کیا جاسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں