fire-markit 30

بونیر: بامپوخہ ، دکان میں‌اگ بھڑک اٹھی، کروڑوں کا نقصان

سلیم خان بونیر:
گاوں بامپوخہ میں آئیل اور سپیر پارٹس کے دکان میں آگ بھڑک اٹھی کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔گاوں کے مکینوں نے آپ نے مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔ (فوٹو فائل)

مقامی زرایع کے مطابق گاوں بامپوخہ سخاکوہے چوک میں حاجی غفار نامے شخص کے آئیل اور ہیوی مشنری کے سپیر پارٹس کے دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس پاس کے دو اور دوکانوں تک آگ کے شعلے پہنچ گئے جس کے نتیجے میں تینوں دوکانوں میں موجود سارا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا.

تینوں دوکانوں میں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی نہیں ہوا ۔ مقامی لوگوں نے آپ نے مدد آپ کے تحت آگ بجانے کی کوشش کی آگ کے اطلاع ملتی ہی مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ بھی پہنچ گئے۔مگر دوکانوں میں موجود سارا سامان جل چکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں