hospital 33

پشاور: سنگدل والدین بیمار بچے کو ہسپتال میں چھوڑ کر غائب

ریڈیو بونیر پشاور
پشاور کے مولوی جی ہسپتال میں سنگدل والدین بچے کو چھوڑ کر غائب ہوگئے، صوبائی حکومت نے بچے کی کفالت کی ذمہ داری اٹھالی۔ پشاور کے مولوی جی وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں سنگدل والدین علاج معالجے کے لیے لائے گئے معصوم بچے کو بے یار و مددگار چھوڑ کر چلے گئے۔
ہسپتال کے نرسری وارڈ میں موجود بچے سے متعلق معلوم ہونے پر صوبائی وزیر صحت نے بچے کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت کردی۔ نومولود بچے کے والدین کی تلاش کے لیے بھی مقامی پولیس کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں