khwaja sara 22

خواجہ سراؤں کو صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا فیصلہ

پشاور۔
محکمہ صحت نے 129خواجہ سراؤں کو صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جن رجسٹرڈ 59خواجہ سراؤں نے صحت کارڈ وصول نہیں کئے ہیں ان کی تفصیلات بھی محکمہ سماجی بہبود نے فراہم کر دی ہیں خواجہ سراؤں کو کارڈ کی فراہمی کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کے لئے الگ قبرستان مختص کر رہی ہے جس کے لئے چار کنال اراضی خریدی جارہی ہے تاہم اس میں غیر سرکاری تنظیموں کاکوئی عمل دخل نہیں ہو گا ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے 129خواجہ سراؤں کے نادرا کے خصوصی کارڈ پرسرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کے لئے رجسٹریشن کی ہے جس میں پہلے مرحلے میں 170خواجہ سراؤں کو کارڈ فراہم کئے گئے اور اب مزید129خواجہ سراؤں کو کارڈ فراہم کئے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں