women 22

دنیا کی 50 ذہین کاروباری خواتین میں 14چینی شامل

ویب ڈیسک
بیجنگ۔ دنیا کی50ذہین اور عالمی سطح پر کامیاب کاروباری خواتین کی تازہ ترین فہرست شائع کی گئی ہے۔یہ فہرست معروف جریدے’’فارچون میگزین‘‘نے شائع کی ہے،تاہم اس میں امریکی خواتین کو شامل نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق19ممالک کی50خواتین میں14چینی خواتین شامل ہیں۔فارچون کے مطابق فہرست میں ان خواتین کی اہلیت اور عالمی سطح پر ان کے کاروباری کی اہمیت،صحت اور کاروبار کی قسم کو بھی سامنے رکھا گیا ہے۔جبکہ ان ذہین خواتین اور ان کے کاروبار کے سماجی اور ثقافتی اثرات بھی سامنے رکھے گئے ہیں۔

فہرست میں پہلی دس خواتین میں بھی2چینی خواتین شامل ہیں۔پہلی دس خواتین میں دو چینی خواتین ازابل جی ماہا اور ڈونگ مینگ زو شامل ہیں۔64 سالہ ڈونگ مینگ زو گری الیکٹرک ایپلینسز کی چیئرمین اور صدر ہیں،جبکہ 44سالہ جی ماہا معروف کمپنی ایپل کی نائب صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں