assembly 27

ہیلمٹ نہیں پہن سکتے ٹریفک پولیس جرمانہ نہ کرے، رنجیت سنگھ

جبران بونیری پشاور
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں رنجیت سنگھ نے سکھوں کو دوران موٹر سائیکل ڈرائیونگ ہیلمٹ کی پابندی پر کہنا تھا کہ درخواست کرتا ہوں کہ کرپان اور پگ ہم سے نہ اتارا جائے، انہوں نے کہا کہ سکھ ہیلمٹ نہیں پہن سکتے ٹریفک پولیس جرمانہ نہ کرے

رنجیت سنگھ ایم ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ کرپان اور پگڑی ہماری مذہبی نشانیاں ہے نہ آپ اور نہ ہم اس کو ختم کرسکتے ہیں،
جب سکھ کچہریوں میں جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کرپان کو ہٹا دو . دنیا بھر میں کرپان اور پگ کو عزت دی جاتی ہے مگر یہاں ہٹانے کو کہتے ہیں.

اس حوالے سےوزیر قانون سلطان خان کا کہنا تھا کہ روایات کا خیال رکھنا ضروری ہے، تمام مذاہب کی عزت ملک کے آئین میں شامل ہے،
میں سکھ کمیونیٹی کے اس مطالبہ سے متفق ہوں لیکن قانونی پیچیدگیوں کو دیکھنا پڑے گا، قانونی پیچیدگیوں کو دیکھنے کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کرینگے، وزیر قانون

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں