ranver 19

دیپکا اور رنویر دو شادیاں کریں گے

ویب ڈیسک
بالی ووڈ اسٹارز دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے، کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد بلاآخر دیپکا اور رنویر نے سوشل میڈیا پر تصدیق کردی کہ ان کی شادی 14 اور 15 نومبر کو ہوگی۔ دیپ ویر کی جانب سے اتوار کو ٹوئٹر پر شادی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ شادی کہاں ہوگی اس بات کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق دیپکا اور رنویر دو طرح سے شادی کریں گے، ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کوئی بالی ووڈ جوڑا 2 مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھے گا۔ دیپ ویرکی پہلی شادی 14 نومبر کو ’سائوتھ انڈین‘ رسم و رواج کے تحت ہوگی جبکہ ان کی دوسری شادی ’نارتھ انڈین‘ اسٹائل میں منعقد کی جائے گی۔
ڈریم گرل دیپکا کا تعلق جنوبی بھارت (سائوتھ انڈیا) سے ہے جبکہ رنویر ’سندھی اور پنجابی‘ ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دنوں کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا کہ دیپ ویر کی شادی دونوں کمیونٹیزکے رسم و رواج کے مطابق ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ دیپکا اور رنویر کی شادی سائوتھ انڈین رسم و رواج کے تحت 14 نومبر کو ہوگی جس میں سنگیت وغیرہ شامل ہے اور 15 نومبر کو نارتھ انڈین انداز سے ان کی شادی ہوگی جبکہ یہ دونوں شادیاں اٹلی میں منعقد کی جائیں گی تاہم ولیمہ کی تقریب اٹلی اور بھارت دونوں ملکوں میں ہوگی۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ دیپ ویر کی شادی میں بالی ووڈ سے چند مخصوص شخصیات کو مدعو کیا جائے گا جن میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، فرح خان، سنجے لیلا بھنسالی اور ادیتیا چوپڑا کے ناموں کا حتمی اعلان کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ فلم ’گنڈے‘ میں رنویر کے ساتھی اور حقیقی زندگی میں بھی ان کے بہترین دوست ’ارجن کپور‘ کو بھی شادی کا دعوت نامہ دیا جائے گا۔
واضح رہے چند روز قبل دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا، جاری کردہ کارڈ کے مطابق دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 14 اور 19 نومبرکو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا اوررنویر کی شادی کی تقریب اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں منعقد کی جائے گی جبکہ شادی کہاں ہوگی اس بات کا ابھی بضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں