tuch 10

صرف ایک ٹچ پر ’فوکس‘ ہونے والی جدید عینک ​​​​​​​

ویب ڈیسک
جاپانی کمپنی ٹچ فوکس نے ایسی جدید اور اسمارٹ عینک بنائی ہے جو صرف ایک ٹچ پر کبھی قریب تو کبھی دور کے چشمے میں بدل جاتی ہے۔ اس چشمے کی بدولت آپ کو قریب اور دور کی الگ الگ عینک کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی اور ایک ہی عینک آپ کےلیے کافی رہے گی۔

اس سے قبل ایک اور کمپنی پکسل آپٹکس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایسے الیکٹرونک چشموں پر کام کررہی ہے جو نہ صرف دور اور قریب کی نظروں کےلیے کافی ہے بلکہ کئی نمبروں کے لحاظ سے ایک بٹن دبانے پر فوکس ہوسکتے ہیں۔ اس کمپنی کے ذکر کے باوجود اب تک ان کی کوئی مصنوعات منظرِ عام پر نہ آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں