DPO PHOTO 16

بونیر: ڈی پی او شاہد احمدخان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

شوکت علی ریڈیو بونیر
ڈی پی او شاہد احمدخان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،بونیرکی پرامن فضاء کوہر صورت میں برقراررکھاجائیگا،پریس کلب کے وفد سے ملاقات،پولیس لائن دورہ اور یادگار شہداء پر پھول چڑھانے کے موقع پر بات چیت.
تفصیلات کے مطابق پویس کلب بونیرکے ممبران نے شوکت علی اور عبد الرحمان عابدکی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات کی ،وفد میں ایم ظاہر شاہ،محب الحق ،سید باچا،سلطان غنی ،سعید الرشید ،عمران اللہ ،معمبرزمان اور دیگرشامل تھے ،اس موقع پر ڈی پی او شاہد احمدخان نے کہاکہ ضلع بھرمیں بہت جلد کھلی کچہریاں منعقد کئے جائیں گے جس میں عوام اپنے تاثرات بیان کریں گے انہوں نے کہاکہ بونیرپہلے سے متاثرہ ضلع ہے اور یہاں کی امن و امان کی پرامن فضاء کو برقراررکھنے کیلئے پولیس چاق و چوبند رہیگی ،ڈی پی او شاہد خان نے پولیس لائن کا دورہ کیا ،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں