IHTEJAJI 12

بونیر: آسیہ مسیح کے رہائی کے خلاف سواڑی میں احتجاجی مظاہرہ

شوکت علی ریڈیو بونیر
آسیہ مسیح فیصلے کے خلاف ضلع بھرمیں احتجاجی مظاہرے،نماز جمعہ کے بعد سواڑی چوک میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے نکل کر زبردست احتجاجی مظاہرہ اور واک کی،حکمرانوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی ،

تفصیلات کے مطابق بونیرکے مختلف علاقوں سواڑی ،آمبیلہ ،طوطالئی،دیوانہ باباؒ ،پیرباباؒ میں جمعیت علماء اسلام ،جماعت اسلامی اور دیگرکے زیراہتمام زبردست احتجاجی مظاہرے اور احتجاجی جلوس نکالے گئے جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیرمحمدحلیم باچا،جے یو آئی کے ضلعی امیرمفتی فضل غفور،نائب امیرحاجی استقبال خان ،مولاناسعیدالرحمان مفکر ،محمدحنیف ،عارف اللہ،حاجی بھادرشاہ اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گستاخان رسول ؐ کو پھانسی پر لٹکایاجائے،آسیہ مسیح سرعام سزائے موت دی جائے انہوں نے کہاکہ ہم مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بھی خلاف ہے لیکن اس وقت پیارے نبی پاک ؐ ،صحابہ کرام اور توہین رسالت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،موجودہ وزیراعظم نے پہلے قادیانی کو کابینہ میں شامل کرنے کی کوشش کی اور اب گستاخ رسول ؐ کو رہائی دلاکر امت مسلمہ کی دل آزاری کی ،اس موقع پر مظاہرین نے مین شاہراہ پشاور تا بونیر ،شانگلہ اور سوات روڈز کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بندکردئے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ جب تک آسیہ مسیح کو پھانسی پر نہ لٹکایا جائے ہم اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں