Social-Media-News.001 13

بونیر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹ فورم کا قیام

بونیر : سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹ فورم کا قیام
بونیر میڈیا ہاوس جوڑ میں سوشل میڈیا ، پرنٹ میڈیااور الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد نئے انے والے صحافیوں کو ایک ایسا ورک ایریا فراہم کرنا ہے جہاں پر وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ضلع بونیر کے مسایل کو حکام بالا تک پہنچائے اور یہاں کے قدرتی خوبصورتی کو اشکار کرنا ہے .

اس حوالے سے بونیر میڈیا ہاوس جوڑ میں ایک اجلاس کا انعقادکیا گیا ، جس میں تمام بونیر سے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ، پرنٹ میڈیا کے نمائیندوں اور خبرکار افراد نے حصہ لیا ، اس موقع پر شرکاء نے بونیر میں ایک فعال میڈیا جرنلسٹ فورم کے قیام کے ضرورت پر زور دیا ، اور موجودہ وقت میں شوشل میڈیا گیجٹس کے استعمال اور اس کے مدد سے خبرنگاری کی اہمیت اور ضرورت پر بات چیت کی .

اجلاس میں بتا یا گیا کہ ایندہ سوشل میڈیا جرنلسٹ، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا فورم بونیر کے تمام سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اور الیکٹرانک میڈیا صحافیوں کو ایک جگہ اکھٹا کرکے علاقے کے عوام کا خدمت کرینگے اور اور ضلع بونیر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے . تاکہ بونیر کے حوالے سے پورے دنیا کو بتایا جا سکے .

اس موقع پر شرکاء نے بتا یا کہ بونیر سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹ فورم کے دروازے سب کے لئے کھلے رہینگے ، اور فورم کے ائین کے مطابق تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر اگے کا سفر جاری رکھا جائے گا،

اجلاس کے دوران شرکاء کو بتایا گیا، کہ فورم نئے خبرنگار ساتھیوں کے فنی اور علمی تربیت کے لئے اقدمات اٹھائنگے اور مختلف اوقات میں تربیتی ورکشاپ اور ٹریننگز کا انعقاد بھی کیا جائے گا. تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جاسکے .

یاد رہے کہ بونیر میں سوشل میڈیا جرنلسٹ نے اپنے سوشل میڈیا گیجٹس کے ذریعے علاقے کے مسائل اور وسائل کو بہتر طریقے سے نمایاں کیا ہے ، جس کے وجہ سے دن بدن عوام کا سوشل میڈیا خبرکاروں پر اعتماد بڑھ رہا ہے ، جس کے وجہ سے اس فورم کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں