qisar khan 9

سابق ایم این ایز کے خلاف تحقیقات شروع

اسلام آباد۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ان ایکشن سابق سپیکر قومی اسمبلی کے دور میں وفود کے بیرون ملک دوروں میں قوائد کی خلاف وزریوں کی تحقیقات شروع،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈی جی پروٹوکول انور سیال کو معطل کر دیاگیا اور ان کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی پر تحقیقات شروع کردی گئیں ۔

جبکہ گریڈ19کے آفیسر وسیم اقبال کو ڈی جی پروٹوکول قومی اسمبلی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حکم پر گزشتہ پانچ سال کے دوران قومی اسمبلی کی طرف سے بیرون ملک جانے والے وفود کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ابتدائی تحقیقات کے دوران وفود بھجوانے میں قوائد اور ضابطے کی خلاف ورزیوں اور غیر متعلقہ اور پرائیوٹ افراد کے پاسپورٹ بھی قومی اسمبلی سے آفیشل حیثیت میں پراسس کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سعودی عرب جانے والے ایک پرائیوٹ وفد کے پاسپورٹ قومی اسمبلی سے آفیشل طور پر پراسس ہوئے ۔ سپیکر قومی اسمبلی کا بے قائدگیوں میں ملوث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملہ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اورطقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈی جی پروٹوکول انور سیال کو معطل کر دیا ہے ۔ انور سیال نے سعودی عرب جانے والے ایک وفد کو سرکاری پاسپورٹس جاری کروائیپ اور ویزے لگوانے کے لیے قومی اسمبلی کے وسائل استعمال کیے گئے۔

سپیکر نے جامع تحقیقات کا حکم دے دیاہے .بیورو اف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے بھی انور سیال کو ہٹانے کی سفارش کی تھی، ذرایع کے مطابق گریڈ انیس کے افیسر وسیم اقبال چوہدری کو ڈی جی پروٹوکول کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔ وسیم اقبال چوہدری شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے افیسر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں