aman ullah 10

بونیر: اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ امان الملک شاہ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق

شوکت علی ریڈیو بونیر
اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ امان الملک شاہ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق ،پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ،مقتول کا کسی کے ساتھ کوئی دل بدی نہیں تھا ،بھائی کا پولیس سٹیشن گاگرہ میں درج ایف آئی آر کے موقع پر بیان،

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افرادکی اندھادھندفائرنگ سے کلپانی گاگرہ میں محکمہ تعلیم بونیرکے ضلعی دفترمیں اسسٹنٹ اے ڈی اواسٹیبلشمنٹ امان الملک شاہ کو مین شاہراہ پر واقع ایک دکان پر اپنے موبائل میں بیلنس ڈالنے کیلئے گئے تھے کہ وہاں پر نامعلوم افرادنے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئے،انہیں فوری طورپر ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگرپہنچایاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا،

مقتول کے بھائی بہروم شاہ ولد سیدعلی شاہ نے پولیس کو دی گئی ابتدائی رپورٹ میں کسی کے خلاف دعویداری نہیں کی ہے ان کاکہناہے کہ ہم پتہ لگارہے ہیں کہ ہمارے بھائی کوکس نے قتل کیاہے ،تھانہ گاگرہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں