badmenton 8

تنگی:‌ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کمیٹی کلب تنگی نے جیت لیا

تنگی(فاضل شاہ شلمانی)
سٹیشن کلے ابازئی میں سپورٹس گالاکے سلسلے میں کھیلا گیا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کمیٹی کلب تنگی نے جیت لیا۔ فائنل میچ تین سیٹ کا کھیلا گیا جس میں کمیٹی کلب تنگی نے سٹیشن کلب کو دو صفر سے شکست دیدی۔ اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈسٹرکٹ ممبر اور ضلعی سپورٹس کمیٹی کے چےئرمین میاں سعید جان نے جیتنے والے اور رنرز اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں اور بہترین امپائر کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دئیے۔ تقریب میں بیڈ منٹن کے سینےئر کھلاڑیوں محمد طفیل ، عالمزیب، بلال جان ، محمد عامراور دیگر کے علاوہ شائقین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے تقریر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ممبر اور ضلعی سپورٹس کمیٹی کے چےئرمین میاں سعید جان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم سے بچاکر صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنا اور نوجوانوں کو اس قابل بناناہے کہ وہ مستقبل میں اپنا اور اپنے علاقے کا نام روشن کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری نئی نسل میں ہر کھیل میں نام پیدا کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں ہر کھیل سے متعلق سہولیات فراہم کی جائے ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یونین کونسل ابازئی میں سپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد کیا جس میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمینٹن ، رسہ کشی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے جن میں نوجوانوں اور اہلیان علاقہ نے انتہائی دلچسپی دکھائی اور شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی وہ اس طرح کے کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کرائیں گے تاکہ علاقے کے نوجوانوں کی چھپی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں