fpap 11

پشاور:‌تولیدی صحت کی سہولیات کی فراہمی، 52 یوتھ ریسورس سنٹرز قائم

نوجوانوں کوتولیدی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے 52 یوتھ ریسورس سنٹرز قائم کر دسئے گئے

پشاور ( نسرین جبین) وجوانوں کی صحت اور خصوصی طور پر تولیدی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے یوتھ ریسورس سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ھے جن میں نوجوانوں کو تولیدی صحت سے متعلق معلومات آگاہی ، اور اس حوالے سے ان کہ درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کام کرینگے رہنما فیملی اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں 52 سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں خواتین اور مردوں کے الگ الگ سنٹرز بنائے گئے ہیں جنہیں ہسپتالوں کے ساتھ جوڑا گیا ھے تاکہ ان کے میڈیکل سے متعلق مسائل حل ہو سکیں تا ہم ریسورس سنٹرز میں مرد و خواتین ا لگ الگ سائکالوجسٹ اور دیگر اسٹاف موجود ہوتا ھے جو کہ نوجوانوں کو درپیش صحت اور تولید صحت کے مسائل کے حل کے لیے کا م کرتے ہیں.

اس حوالے سے نوجوانوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کر نے کے لیے مقامی ہوٹل میں ایک ورکشاپ منعقد ہوئی ۔ جس میں رہنما فیملی اسوسی ایشن کے ریجنل ڈائریکٹر گوہر زمان صدر روح الا امین،ڈائریکٹر ایڈوکیسی نبیلا ملک ، فوکل پرسن خوبیب کیانے کہا کہ رائٹ ہیئر رائٹ نو پراجیکٹ کے نا سے شروع کیے جانے والے اس منصوبےنوجوانوں کو محفوذ، مئوثر، قابل رسائی،ایسے مواقع اور مقامات مہیا کرنا ھے اور اسے ایک مربوط نظام فراہم کرنا ھے جس میں بچے اور بچیاں تولیدی صحت کے تولیدی مسائل سے لے کربڑے ہسپتالوںکی سہولتوں تک رسائی فراہم کی جائے انہوں نبے کہا کہ ملک میں نوجوان ریکارڈ تعداد میں موجود ہیں جن کے مسائل کی ترف توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ھے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں