sardi 13

ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

پشاور
ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے، کالام، مالم جبہ اور ہنزہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی سرد ہواوں کا راج ہے۔

ملک بھر میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بالائی علاقوں کالام اور ہنزہ میں پارہ منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، درجہ حرارت استور میں منفی دو اور بگروٹ میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا ۔کوئٹہ میں بھی درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، مظفر آباد میں چوبیس گھنٹے میں کم سے کم درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔دوسری جانب کراچی اور اندرون سندھ میں بھی خنکی بڑھ گئی ہے۔

کراچی میں قندھار کی سرد ہوائیں چلنے لگیں،جس کی وجہ سے شہر قائد میں سردی کے آثارنظر آنے لگے، شہر کی راتیں سرد اور صبح سویرے بھی موسم میں خنکی ہونے لگی۔کراچی میں خنکی بڑھتے ہی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، ماہرین طب کے مطابق شہر میں وائرل انفیکشن نے بچوں اوربڑوں سب ہی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں