polio 23

خیبر پختونخوا میں دوبارہ انسداد پولیو مہم شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور۔
خیبر پختونخوا میں 12نومبرسے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز پشاور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔

جس میں وزیراعظم کے فوکل پرسن سمیت وزیر صحت اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں پشاورکے علاقہ شاہین مسلم ٹاؤن میں پولیووائرس کے مکمل خاتمہ کیلئے پہلی مرتبہ ایک ایسی جامع پالیسی مرتب بنانے کا بھی عندیہ دیا گیا جس میں محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری اداروں کے علاوہ علاقہ کے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی کاتعاون بھی حاصل کیاجارہاہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں