Khafiz 5

محمد حفیظ نے پشاور زلمی کو خیرباد کہہ دیا

ویب ڈیسک
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کو خیرباد کہہ دیا، لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پی ایس ایل ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کرلیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ‘پشاور زلمی کے ساتھ تین سال بہت شاندار رہے، میں یہاں ملنے والی محبت فراموش نہیں کرسکتا۔

محمد حفیظ نے چیئرمین پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے بہت سپورٹ کیا لیکن اب میں اگلے ایڈیشن کیلئے دوبارہ ڈرافٹ میں جانا چاہتا ہوں۔انہوں نے پشاور زلمی کے مداحوں کا بھی شکریہ اداکیا۔

محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ کےاب تک ہونے والے تینوں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ رہے۔ پشاور زلمی دوسرے ایڈیشن کی فاتح رہی تھی جبکہ تیسرے ایڈیشن میں اُسے فائنل میں اسلام آبادکے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں