sports 18

بونیر: سالانہ سپورٹس میلہ دلچسپ مراحل میں داخل

شوکت علی ریڈیو بونیر
سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے سالانہ سپورٹس میلہ دلچسپ مرحلہ میں داخل ،بونیرماڈل سکول نے بیڈمنٹن ،الفاروق پبلک سکول نے ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں میدان مارکرضلعی چمپین بننے کا اعزازحاصل کرلیا،ادبی مقابلے بھی اختتام پذیر،مجموعی طورپرتحصیل گاگرہ زون نے زیادہ تر ایونٹس میں کامیابی حاصل کرلی ،سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل گل رحمان کا میڈیا سے گفتگو،

تفصیلات کے مطابق ضلع بونیرکے تمام سرکاری و نجی ہائی ،ہائیرسیکنڈری سکولوں کے مابین سالانہ سپورٹس گالا جاری ہے ،جس میں کرکٹ کے سطح پر گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول چینگلئی اور جی ایچ ایس ایس ناوگئی نے زونل فائنل جیت کرضلعی مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا،فٹ بال میں ہائیرسیکنڈری سکول غورغشتواور ناوگئی نے زونل مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے ضلعی مقابلہ کیلئے میدان میں آگے ہے ،باسکٹ بال میں جی ایچ ایس ایس طوطالئی ضلعی ونر اور جی ایچ ایس ایس جوڑ رنراپ رہے ،تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ کے ضلعی مقابلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول دیوانہ باباؒ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور ملی نغمہ کے مقابلہ میں جی ایچ ایس کلیاڑی پہلے نمبرپر رہے ،سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل گل رحمان نے مزید بتایاکہ سپورٹس گالاپرامن ماحول میں جاری ہے اور سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز،ہیڈماسٹرز،انچارجان ،اساتذہ اور بچوں کی خصوصی دلچسپی سے کھیلوں کے مقابلے اختتام کو پہنچیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں