police 222 13

کوہستان: ضلع بھر پولیس افسران کا امن ومان کے حوالے سے اجلاس

کوہستان: معین سواتی

ضلعی پولیس افیسر لوئر کوہستان محمد سیلمان خان  نے ضلع بھر کےپولیس افیسران جن میں  ایس پی انوسٹی گیشن ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اورتمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوزو تفتیشی افسران  شامل تھےکے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ 

دوران میٹنگ ضلع بھر کے مجموعی صورت حال ، جرائم کے روک تھام کیلئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈی پی او لوئر کوہستان نے تمام افسران پولیس کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں،جرائم برخلاف املاک میں ملوث ملزمان کے خلاف موئثر کاروائیاں عمل میں لائیں۔ اہم مقامات کی سیکورٹی کو بہتر کرنے کے ساتھ حدود تھانہ جات میں گشت اور ناکہ بندیوں کو مزید موثر بنائیں۔  اسی طرح  قراقرم ہائی وے روڈ کی سیکیورٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  قراقرم ہائی وے روڈ بطور سی پیک  روٹ استعمال ہوتا ہے جو کہ حساس  ترین ہے اور بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کی سیکیورٹی کو یقینی  بنائے  کوئی سنگین قسم کا واقع یا کسی وی آئی پی موومنٹ کی اطلاع بروقت دیا جائے۔دوران ڈیوٹی موبائل فون کو استعمال نہ کرے، تھانہ جات میں آنے والے سائلیں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور عزت نفس کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔تفتیش میرٹ پر کیا جائے اور تھانہ جات کے ریکارڈ  کو اپ ڈیٹ رکھا  جائے۔آخر کار کرپشن کے بارے میں کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے اس سے بچنا چائیے اور کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔عوام کے ساتھ تعاون اور رابطے میں رہے ہم پولیس اور عوام ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم کے حیثیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں