DRC 24

کوہستان: ڈی آر سی ممبران کا ڈی پی او سے ملاقات

کوہستان : معین سواتی
ضلعی پولیس افیسر لوئر کوہستان جناب محمد سیلمان خان نے اپنے ہی دفتر میں  ڈی آر سی لوئر کوہستان کے ممبران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن لوئر کوہستان طارق محمود خان ،خلیل الرحمان خان ایس ایچ او تھانہ پٹن،گل نواب پی اے ٹو ڈی پی او لوئر کوہستان اور ڈی آر سی  میں متعینہ اہلکاران کے ساتھ ساتھ ضلعی سیکیورٹی برانچ اہلکاران نے شرکت کی ۔

بعداز تعارف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان  نے ڈی آر سی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسلکے ممبران کو ڈی آر سی کے فعال اور قانونی حیثیت سے اگاہ کرتے ہوئے ڈی آر سی لوئر کوہستان کوخراج تحسین پیش کیا اور یہ عزم ظاہر کیا کہ قانونی تحفظ ملنے کے بعد یقینا ڈی آر سی اپنے موثر کردار کے بدولت ایک مثالی معاشرے کی تشکیل میں کامیاب ہوئی ہے.

ڈی آر سی کے قیام سے عوام الناس کے خاندانی، موروثی، جائداد، رقم لین دین کے مسائل فوری حل ہورہے ہیں عوام کو ان پر اعتبار ہے جس کا ہر گز منفی استعمال برداشت نہیں کیا جائیگا،پختون معاشرے میں جرگہ بڑی بڑی تصفیوں کے حل میں ایک با آور عنصر ہے جتنے فیصلے ہوئے ہیں عوام کوانصاف کی فراہمی اور عدالت کی چکروں سے چھٹکارہ حاصل ہوا  ہیں۔ آخر میں ہدایت دیتے ہوئے کہا  کہ غریب اور مظلوم کے ساتھ بھر پور انصاف کی فراہمی میں تعاون کرکے عدالتوں کی چکر سے نجات دلائے،اس سسٹم کو مزید فعال بنانے میں پولیس بھر پور ساتھ دیں گے تاکہ معاشرے میں دشمنیاں،قباحتیں، و دیگر بد دلی ختم ہو کر پرامن زندگی گزارنے میں کامیاب رہے۔ ڈ ی آر سی کے قیام سے بہت سے خاندانوں کے غم خوشی میں بدل گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں