police 33333 16

بٹگرام: تھانہ شملائی میں کھلی کچہری انعقاد

معین سواتی بٹگرام
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ کی ہدایات پر ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے تھانہ شملائی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. کھلی کچہری میں علماء کرام,سیاسی نمائندگان,علاقہ مشران و عوام نے شرکت کی.

اس موقع پر شرکاء نے ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج بٹگرام ایک ایماندار اورفرض شناس آفیسر کی نگرانی میں ہے اور روز بروز امن کا گہوارہ بنتا جارہا ہے. دوران کھلی کچہری معززین علاقہ نے مختلف مطالبات اورتجاویز پیش کیں.

ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے تمام مسائل سننے کے بعد عوام کو ان مسائل کے بروقت حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم نے بٹگرام میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے.

اس موقع پر ڈی پی او صاحب نے ایس ایچ او تھانہ شملائی کو سختی سے ہدایت کی کے علاقہ شملائی میں مچھلیوں کی نسل کشی کے حوالے سے مکمل پابندی عائد کی جائے اور کسی قسم کی مچھلیوں کے شکار کرنے پر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کیا جائے.

ہوائی فائرنگ کے حوالے سے عوام کو مطلع کیا کہ ہر قسم کی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہے.اور عوام سے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اپیل بھی کی….معین سواتی کی رپورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں