NAB 16

این ٹی ایس کا ادارہ بنانے والوں کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ

اسلام آباد۔
نیشنل سروس(این ٹی ایس) کا ادارہ بنانے والوں کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ،165ملین روپے کے گھپلے کا الزام،8ملزمان کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد کی عدالت کورٹ روم نمبر1 جج محمد بشیر کے روبرو عبوری ریفرنس دائر کردی۔ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے جعلی کنسلٹنٹ کی خدمات لے کر گھپلا کیا۔

نیب نے ریفرنس میں 8ملزمان نامزد کئے،ان ملزمان میں سابق سی ای او ایف ٹی ایس ہارون الرشید شامل ہیں۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایک ملزم کو گرفتار کیاگیا ہے جبکہ مرکزی ملزم ہارون الرشید سمیت باقی ملزمان ملک سے باہر ہیں۔اس پر جج نے ریمارکس دئے کہ باقی ملزمان گرفتار نہیں ہیں تو ان کے نام کیوں لکھے ہیں۔ایف ٹی ایس میں نیب کو شکایات ملی تھی کہ وسیع پیمانے پر گھپلے کئے گئے ہیں اور گھپلے کی مد میں16سے بیس کروڑ رقم خوردبرد کی گئی ہے۔

نیب این ٹی ایس کے خلاف تفتیش کر رہا تھا کہ اتنے وسیع پیمانے پر گھپلے کئے گئے ہیں۔نیب کی تفتیش سے ثابت ہوا کہ این ٹی ایس میں گھپلے کئے گئے ہیں اور ملوث ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں