IG KP 31

خیبرپختونخوا پولیس کے مختلف اضلاع میں 10افسران تبدیل

پشاور۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات 10 افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

جمعرات کے روز سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی)کوہاٹ میاں امتیاز گل کو ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو ، قائمقام ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو ارشد محمود کو قائمقام ایس پی ایف آر پی کوہاٹ، ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا (سی ٹی ڈی) شیر رحمن کو ڈی ایس پی سکیورٹی مردان، ڈی ایس پی سکیورٹی پولیس سکول آف ٹیکٹس حیات آباد پشاور مطلوب شاہ کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا،

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا حضرت اللہ کو ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن پشاور، ایس ڈی پی او سرائے نورنگ لکی مروت محمد یوسف کو ڈی ایس پی ایف آر پی ڈیرہ اسماعیل خان، قائمقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مردان علامہ اقبال کو قائمقام ڈی ایس پی سکیورٹی سکول آف ٹیکٹس حیات آباد پشاور، قائمقام ایس ڈی پی او پبی نوشہرہ لقمان خان کو قائمقام ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک نوشہرہ تعیناتی کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر کمال حسین کو ایس ڈی پی او پبی نوشہرہ جبکہ ڈسٹرکٹ ہنگو شفیق الرحمن کو قائمقام ایس ڈی پی او سرائے نورنگ لکی مروت تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں