KTH 19

کے ٹی ایچ میں رقم منتقلی کی تحقیقات مکمل

پشاور۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں خاتون کمپیوٹر آپریٹر کے ذاتی اکاؤنٹ میں 1کروڑ 60لاکھ روپے کی رقم کی منتقلی کی تحقیقات مکمل کر لی گئی اور تحقیقاتی رپورٹ محکمہ صحت اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کردی گئی ہے ایف آئی اے نے اس بھی ضمن میں تحقیقات پہلے سے ہی مکمل کی تھی محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیم نے بھی اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ 15صفحات پر مشتمل ہے واقعہ کے بعد خاتون ملازمہ شبانہ کوثر کو 17اکتوبر کو معطل کیا گیاتھا ہسپتال انتظامیہ کے بعض افسران نے موقف اختیار کیاتھا کہ غلطی سے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہو ئی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ بینک ملازمین کے بیانات بھی اس ضمن میں قلمبند کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں