khwaja sara 14

پشاور میں خواجہ سراء پر جنسی تشدد کا نوٹس

پشاور۔
ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس خیبر پختونخوا نے پشاور میں خواجہ سراء کو اغواء کرنے اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے پر نوٹس لے لیا جبکہ اس سلسلے میں خزانہ پولیس سے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری مراسلے میں خزانہ پولیس سٹیشن اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ عدنان نامی خواجہ سراء کو اغواء کرنے اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ مذکورہ ڈائریکٹوریٹ کو بھجوا ئی جائے ۔

جبکہ تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے واضح رہے کہ گزشتہ روزقبل خواجہ سراء عدنان نے خزانہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں انہوں نے بیان دیا تھا کہ انہیں گیارہ افراد نے اغواء کرکے مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین دھمکیاں بھی دیں ایف آئی آر درج کرانے کے بعد متعلقہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس نے دیگر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کیلئے خزانہ پولیس کو مراسلہ بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں