dipka 15

اٹلی: دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی ہوگئی

ویب ڈیسک
بالی ووڈ کے حسین جوڑے رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپکا اور رنویر کی شادی اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ’لیک کومو‘ میں ہوئی،شادی میں صرف 100 کے قریب لوگ مدعو تھے ۔

دپیکا کی شادی میں شاہ رخ، سنجے بھنسالی شرکت کریں گے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے دلکش جوڑے کی شادی میں جن مخصوص مہمانوں نے شرکت کی ان میں جوڑے کی فیملیز کے ساتھ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ، کوریو گرافر فرح خان اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی شامل تھے۔

فلمی جوڑے نے حقیقی زندگی کے خوبصورت سفر کےآغاز کے لئے منعقدہ تقریب میں ڈیزائنر سیبا ساشی مکھرجی کے ملبوسات زیب تن کئے۔

شادی کے پہلے روز کولکنی روایات کے مطابق تقریب جاری ہے اور کل رنویر اور دپیکا سندھی روایت کے مطابق تقریب میں دکھائی دیں گے تاہم دونوں نے مہمانوں کو تصاویر نہ لینے اور کیمرا یا موبائل فون ساتھ نہ رکھنے کی تلقین کر رکھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی کوشش ہے کہ شادی کے موقع پر اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کوئی مہمان اپنے ساتھ موبائل فون نہ لے کر آئے تاکہ تصاویر اور ویڈیوز لیک نہ ہوسکیں۔

دوسری جانب یہ بھی رپورٹس ہیں کہ رپورٹرز اور فوٹوگرافرز کو ایونٹ سے دور رکھنے کی غرض سے کئی سیکیورٹی بوٹس بھی جھیل کے اطراف گشت میں مصروف ہیں۔

مقامی حکام نے کشتیاں کرائے پر دینے والی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے سے باہر کے لوگوں کو بوٹس کرائے پر نہ دیں۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شادی میں آنے والے تمام مہمانوں کو ایک خصوصی رِسٹ بینڈ دیا جارہا ہے جبکہ ان کے موبائل فونز کے کیمرا لینس کو بھی اسٹیکر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

دپیکا، رنویر شادی کے تحفے نہیں لیں گے

دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مہمان شادی پر انہیں تحفے تحائف دینے کے بجائے دی لیو لو لاف فاؤنڈیشن کو عطیات دے دیں،جسے ہم دونوں ہی سپورٹ کرتے ہیں۔

بالی ووڈ کی اس خوبصورت ترین جوڑے کی شادی پر سوشل میڈیا پر (#DeepVeerKiShaadi) اور ‘دیپ ویر(#deepveer) کے نام سے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں، جہاں دونوں کی شادی سے متعلق خبریں، تصاویر، ویڈیوز اور معلومات شیئر کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں