bangash 20

خیبر پختونخوا کی پہلی ڈیجیٹل پالیسی منظور

پشاور۔
خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبے کی پہلی ’’ڈیجیٹل پالیسی ‘‘ کی منظوری دیدی ہے اس پالیسی کے تحت 2023ء تک بہترین معیار کی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی ٗ سرکاری اداروں میں شفافیت اور احتساب کے عمل میں تیزی ٗ شہریوں اور حکومتی اداروں کی راز داری کو یقینی بنانا ۔

آپٹیکل فائبر کی قیمت میں کمی ٗ ڈیجیٹل ادائیگی سے مالیاتی شمولیت میں اضافہ ٗ ای کامرس کی ترویج و ترقی ٗ اعداد و شمار کی دستیابی ٗ ڈیجیٹل مہارت اور خواندگی کیلئے بیس لائن کا قیام ٗ تیکنکی مہارت اور جدت پسندی ٗ خواتین ٹیکنیکل ماہرین میں 50فیصد اضافہ شامل ہیں معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پالیسی کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ہفتے ہوگا ۔پالیسی پر من و عن عمل درآمد کیلئے اعلیٰ سطحی کوآرڈنیشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں