khwaja 9

خواجہ سراؤں کا صوبائی اسمبلی کے گھیراؤ ا اعلان

پشاور۔
خواجہ سراؤں نے آئے روز تشدد واقعات میں اضافے کیخلاف صوبائی اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم کے تیمور کمال اور خواجہ سراؤں کی صدر فرزانہ کا کہناتھاکہ اسمبلی کے آگے احتجاج کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے کہ عالمی سطح پر خواجہ سراؤں کے حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی حکومت دراصل خواجہ سراوں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔

فرزانہ ریاض نے کہا کہ انہوں نے خواجہ سراؤں سے اجازت حاصل کر لی ہے کہ ان کی ویڈیوز کو چیف جسٹس کو ارسال کردی جائے تاکہ وہ اس حوالے سے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بازپرس کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں