school ambila 26

بونیر امبیلہ ، یتیم اور غریب طلباء میں سویٹرز اور چادر تقسیم

بونیر عمران بونیری
اے این پی تحصیل مندنڑ کے انفارمیشن سیکرٹری یعقوت خان،جی پی ایس آمبیلہ بالا کے ہیڈ ٹیچر محمد صلاح اور اساتذہ کی جانب سے سکول کے یتیم اور غریب طلباء و طالبات میں سویٹرز اور چادریں تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئے جس میں ایس ڈی ای او مندنڑ صالح محمد،اے ایس ڈی ای او فضل وحید،ہیڈ ٹیچر محمد صلاح،یعقوت خان ، سکول سٹاف اور یتیم و غریب بچوں نے شرکت کی۔تقر یب کے دوران جی پی ایس آمبیلہ بالا کے 40غر یب و یتیم طلباء و طالبات میں سوئٹر ز اور گر م چادریں تقسیم کئے گئے ۔سوئٹر ز اور گر م چادروں کا بندوبست یعقوت خان اور جی پی ایس آمبیلہ کے ہیڈ ٹیچر اور اساتذہ نے کیا تھا۔

ایس ڈی ای او صالح محمد،اے ایس ڈی ای او فضل و حید ،یعقوت خان اور دیگر نے جی پی ایس آمبیلہ بالا کی اچھی کارکردگی کی تعریف کی اور کہاکہ معاشرے کے تمام افراد کو چاہیئے کہ وہ غریب اور نادار بچوں کو سپورٹ کریں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات ہمارے لئے باعث شرم ہیں کہ صرف یونیفارم کی وجہ سے کوئی بچہ یا بچی تعلیم سے محروم رہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم ہر بچے اور بچی کا بنیادی حق ہے اور حکومت نے شر خ خواندگی بڑھانے کے لئے سکول کے بچوں کو در سی کتابیں مفت دینے کا پروگرام شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جوغر یب اور نادار بچے اور بچیاں یونیفارم کی استطاعت نہیں ر کھتے تو معاشرے کے صاحب استطاعت لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ اُن کے لئے یونیفارم کا بندوبست کر یں تا کہ کوئی تعلیم سے محروم نہ ر ہے۔

اس موقع پر سکول سٹاف اور ایس ڈی ای او نے یتیم اور غریب بچوں اور بچیوں کو سپورٹ کرنے پر یعقوت خان کا شکریہ ادا کیا جس نے اس سے پہلے بھی غریب اور یتیم بچوں کے لئے یونیفارم کا بندوبست کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں