kabadi 24

آل سواٹ بورڈ کبڈی ٹور نامنٹ اختتام پذیر

بونیر عمران بونیری
آل سواٹ بورڈ کبڈی ٹور نامنٹ کے فائنل میچ میں گور نمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اگارئی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گور نمنٹ ڈگر ی کالج مندنڑ کو 2پوائنٹس سے شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کی۔چملہ کالج کے گراونڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائر یکٹر سپورٹس سوات بورڈ آفضال احمد تھے۔

تقر یب میں چملہ کالج کے پر نسپل سمیع الحق ،پروفیسر اجبر خان،ڈی پی ای نورالاکبر،اگارئی سکول کے انچار چ فیض محمد استاد،پی ای ٹی حکیم شاہ اور دیگر نے شر کت کی۔مہمان خصوصی آفضال احمد نے کھلاڑ یوں میں ٹر افیاں اور انعامات تقسیم کر دئیے۔ونر ٹرافی اگارئی کے کپتان جہانگیر اور ر نر اپ ٹرافی چملہ کالج کے کپتان عثمان خان نے وصول کی۔
تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے آفضال احمد ،پر نسپل سمیع الحق،اجبر خان اور فیض محمد استاد نے کہاکہ ہار جیت کھیل کود کا حصہ ہیں ۔انہوں نے کہاک دونوں ٹیموں نے بہتر ین کھیل پیش کیا اور دونوں ٹیموں سے کھلاڑی صوبائی ٹور نامنٹ میں سوات بورڈ کی نمائندگی کر ینگے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں کھیل کود کے اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور یہی وجہ ہے کہ سپورٹس کو ہم نصابی سر گر می کا در جہ دیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے گراونڈ آباد ہوتے ہیں اُن کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں۔مقررین نے کہاکہ بونیر اور خاص کر تحصیل مندنڑ کے نوجوانوں میں کبڈی کی ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن ان نوجوانوں کو مواقعوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ونر اور رنر اپ ٹیموں میں بہتر ین کھلاڑیوں کی سلیکشن کر کے اسے صوبائی ٹور نامنٹ میں شر کت کے لئے بھیجے ینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں