women 2 11

25 نومبر، خواتین پر تشدد کے خاتمے کاعالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

اس دن کو منانے کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999ء میں ہوا جس کا مقصد خواتین پر گھریلو و جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق شعور بیدار کرناہے۔

اس دن کے حوالے سے دنیا بھر میں خواتین حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے،سیمینارز،واک اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ اور اس کے اگلی نسل پر مرتب ہونے والے بھیانک اثرات سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال پچیس نومبر کو خواتین پر تشدد کے خاتمے کی روک تھام کے لیے اقدامات کا عزم کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں