jem1 7

بونیر: ضلعی حکومت کے زیر اہتمام تن سازی کے مقابلوں کا اہتمام

سلیم خان . ریڈیو بونیر:
مسٹرسینئر بونیر تورورسک جیم کلب کے خارث اور مسٹر جونئیر شاہین جیم کلب کے عابد نے پہلی پوزیشن حاصل کیں۔
ضلعی حکومت بونیر اور محکمہ سپورٹس بونیر کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گدیزی ہال میں تن سازی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔

مسٹر سینئر بونیر اور مسٹر جونئیر بونیر میں 20 نوجوانوں نے مقابلے میں حصہ لیا۔مسٹر سینئر بونیر میں ٹوٹل 3 کلاس اور 14 کھلاڑی جبکہ مسٹر جونئیر بونیر میں 2 کلاس اور 6 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ججز کے فرائض ہارون الرشید اور سوات جیم کلب کے سعید اقبال نے سرانجام دئیے۔ مقابلے کے مہمان حصوصی ڈسٹرکٹ اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد سلیمان، زاہد، سعود خان، سلیم خان بونیروال، قمراللہ خان قمر اور آرگنائزر عنایت اللہ نے کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کئے۔

مقابلے کو دیکھنے کے لیئے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،جہنوں نے تن سازوں کے حوصلہ افزائی کیلئے خوب داد دی جبکہ تن سازوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،تقریب سے ڈسٹرکٹ اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ورزش انسانی جسم کیلئے ضروری ہے،نوجوانوں کو تن سازی کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہیے،کیونکہ صحت مند نوجوان کا معاشرے میں اہم کردار ہے،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ ان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو تراشنے کیلئے مواقع فراہم کی جائیں،تن سازی مقابلوں کے انعقاد سے تن سازوں کی صلاحیتں اجاگر ہوسکتی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں