DC Buner New 13

بونیر: پولیو کے خلاف غفلت برداشت نہیں کی جائے گی . شفیع اللہ خان

جبران بونیری. ریڈیو بونیر
ڈپٹی کمشنر بونیر شفیع اللہ خان نے انسداد پولیو حکام کو خبردار کیا ہے کہ پولولیو کے خلاف حالیہ مہم میں معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیو بچوں کا دشمن اور قاتل مرض ہے جو ہمارے نونہالوں کو ہمیشہ کیلئے معذور بنا دیتا ہے انہیں اس موذی مرض سے بچانا حکومت، والدین اور معاشرے کا مشترکہ فرض ہے اسلئے مہم کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانا اور مسائل و کوتاہیوں کی نشاندہی ہم سب کی یکساں ذمہ داری بنتی ہے وہ ڈی سی کانفرنس روم میں 10دسمبر سے شروع ہونے والے چار روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور اسے کامیاب و موثر بنانے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جسمیں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی اور اقدامات کو حتمی شکل دی گئی پولیو کے کوآرڈنیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لعل باچا نے ڈی سی کی ہدایات کی روشنی میں مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات اور انتظامات سے شرکاء کو آگاہ کی.

ا ڈپٹی کمشنر نے واضح طور پر ہدایت کی کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں پولیس حکام کو پولیو اہلکاروں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی تاکہ وہ پورے اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ مہم کو کامیاب بنائیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے.

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کی فوری اطلاع دی جائے تاکہ اس ضمن میں انتہائی ترغیبی ماحول میں بروقت اقدامات کئے جاسکیں انہوں نے اس ضمن میں علماء اور میڈیا کو بھی مناسب کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور واضح کیا کہ پولیو ویکسین شرعی احکامات کے عین مطابق ہے جو پوری اسلامی دنیا میں مستعمل ہے اور وہاں سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان پولیو سے متاثرہ دو اسلامی ممالک باقی رہ گئے ہیں جس پر پوری دنیا کو تشویش ہے اور ہم نت نئی سفری پابندیوں کا سوچا جا رہا ہے جس سے بچاؤ کا واحد طریقہ اس مہلک وائرس کی مکمل بیخ کنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں