riaz poto 9

گورنمنٹ ہائی سکول کے جونیئرکلرک محمدآیاز زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے

بونیر۔شوکت علی
گورنمنٹ ہائی سکول کے جونیئرکلرک محمدآیاز زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ،
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نوریزئی کے علاقہ چینہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ میں زخمی ہوئے تھے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاگرہ پولیس نے ملزمان گرفتارکرلئے تھے تاہم شدیدزخموں کا تاب نہ لاکر ہردلعزیز نوجوان سکول کلرک محمد آیاز پشاور کے ہسپتال میں چل بسے،ان کی نماز جنازہ گزشتہ شام آبائی علاقہ چینہ میں اداکی گئی جس میں کثیر تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی،اورہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا،پولیس نے ان کے بھائی محمداصغرکی جانب سے ایف آئی آر درج کرکھے وقوعہ کی تفتیش شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں