election 58

بونیر: خالی ہونیوالی نشستوں پہ ضمنی الیکشن 23 دسمبر کوہوگا

بونیر۔شوکت علی
ضلع بونیر میں خالی ہونیوالی دو ضلعی ، تین تحصیل کونسل ، ویلج کونسلوں کی چارعام نشستوں ، ایک خواتین اورایک کسان نشست پر 23 دسمبر 2018کو ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہونگے ،
جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی ، پی ٹی آئی اورجے یوآئی کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں ان مختلف نشستوں پرمذکورہ پارٹیوں کے امیدواروں کے مابین سخت اورکانٹے دار مقابلے ہونگے، چاروں جماعتوں کے امیدواروں نے کمرکس کرمیدان میں ایک دوسرے کے مقابل آگئے ہیں .

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرجہانزیب خان کے دفترسے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 27نومبرتک ہوگی ، ڈسٹرکٹ اورتحصیل نشستوں کیلئے ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ ضلعی الیکشن کمشنرجہانزیب خان ریٹرننگ آفیسرہونگے، ویلج کونسلوں کے نشستوں کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان ریٹرننگ آفیسرجبکہ، ویلج کونسلوں کے نشستوں کیلئے اسسٹنٹ کمشنرڈگر شاہ جمیل خان کو ریٹرننگ آفیسرمقررکردیاگیاہے.

پریس ریلیز میں یونین کونسل ملک پور اور نوریزئی کے دوضلعی نشستوں ،یونین کونسل گاگرہ، ایلئی، اورنوریزئی کی تین تحصیل نشستوں اورویلج کونسلوں کے چارعام ایک خواتین اورایک کسان کونسل کیلئے جاری شدہ شیڈول کے مطابق امیدوارتین دسمبرتک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست چاردسمبر کو جاری کی جائیگی اوراسی روز امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں