ADC BUNER 20

بونیر: محکمہ ریونیو کا ماہانہ اجلاس، عوام کے سہولت کے لئے اہم فیصلے

شوکت علی . ریڈیو بونیر
محکمہ ریونیوکا ماہانہ اہم اجلاس ،عوام کو بہترسہولیات دینے اور ریوینو کے کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت ،روزانہ کی بنیاد پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار اور دیگرمجسٹریٹ بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ یقینی بنائیں تاکہ عوام کو بہترسہولیات مہیاہوسکے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرخواص خان کا اجلاس سے خطاب و ہدایات،

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر جناب میرخواص خان وزیر کے سربراہی میں محکمہ ریونیو کا ما ہانہ جائزہ اجلاس منعقدہوا جس میںاسسٹنٹ کمشنرز،ڈیٹابیس منیجر اورتحصیلداروں نے شرکت کی، پریزنٹیشن کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنرز اورتحصیلداروں نے گزشتہ مہینے کی کارکردگی پیش کی،ماہانہ پرائس چیکنگ،پیٹرول پمپ کے چیکنگ،لینڈ کمپیوٹرائزیشن، ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن، سرکاری اراضی،ریونیو کیسیزکی پوزیشن اوردیگر ایشوز پر بحث ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ روزانہ کے بنیاد پر بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اورانہوں نے مزید ہدایت کی کہ ریونیو کیسیزکے نمٹانے کے عمل کو مزید بہتر کریں اور لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں