vote-2 26

بونیر: 7 دسمبر ووٹر ڈے کے طور منایا جائے گا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بونیر

بونیر۔شوکت علی
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بونیر جہان زیب خان نے کہا ہے کہ پورے ملک سمیت ضلع بونیر میں بھی 7 دسمبر 2018کو نیشنل ووٹر ڈے قومی جو ش و جذبے سے منایا جائے گا، اور عوام کو ووٹ کی اہمیت و افادیت اور خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ ووٹ کا استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی دی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حلقے میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ 10فیصد سے کم ہونے کے صورت میں پورے حلقے یا جن پولنگ سٹیشنز پر خواتین کا ٹرن آوٹ کم ہو تو الیکشن کمیشن ان پولنگ سٹیشنز یا پورے حلقہ میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کرے گا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بونیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ملکر 7دسمبر2018 کو نیشنل ووٹرز ڈے منائیں اور ووٹ کی اہمیت گھر گھر تک پہنچائیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 27 عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ان تمام ووٹرز جن کے ووٹ شناختی کارڈ پر درج پتے کے علاہ کسی تیسری جگہ پر درج ہیں سے کہا ہے کہ وہ 31دسمبر 2018 تک ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے فارم 21 لیکر اصلی شناختی کارڈ کے مصدقہ کاپی کے ساتھ فارم جمع کروادیں تا کہ ان کا ووٹ اپنے متعلقہ علاقہ کی ووٹرز لسٹ میں شامل کیا جاسکے کیونکہ آئندہ سال 2019 میں نئے لوکل گورنمنٹ کے انتخابات ہونے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں