meeting 10

بونیر: گور نمنٹ ہائی سکول ایلئی میں والدین اور اساتذہ کونسل کا قیام

شوکت علی . ریڈیو بونیر
گور نمنٹ ہائی سکول ایلئی میں والدین اور اساتذہ کونسل (پی ٹی سی )کا قیام عمل میں لایا گیا ،متفقہ طورنوردین کو چیئر مین مقرر کیا گیا ،بچوں کی بہتر مستقبل کی خاطر والدین اساتذہ کے ساتھ ماہانہ میٹنگ کو یقینی بنائے ،سرکاری سکولوں کی معیار کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسران بھر پور کوشیش کررہی ہیں ۔ہیڈماسٹر امجد علی اور نومنتخب چیئرمین نوردین کا اجلاس سے خطاب،

تفصیلات کے مطابق گور نمنٹ ہائی سکول ایلئی کے ہیڈماسٹر امجدعلی کے زیر صدارت بچوں کے والدین اور سکول اساتذہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں متفقہ طور پر نوردین کو پی ٹی سی کا چیئرمین ،امجدعلی سیکرٹری،اور مومین خان ،محمدیوسف ،رحمان اللہ ،شاکراللہ ،عزیز الرحیم اور زریم گل کو ممبران چن لئے گئے ،اجلاس کے بعد والدین سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر امجدعلی اور چیئرمین پی ٹی سی نوردین نے کہا کہ والدین طلباء کے اچھے تعلیم و تربیت اور سکول میں ترقیاتی کاموں میں دلچسپی لیں ،تاکہ تعلیم و تربیت کا سلسلہ خوش اسلوبی سے آگے بڑھ سکے ،انہوں نے کہاکہ بچوں کی والدین کا فرض بنتاہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی معیار اور انہیں درپیش مسائل پر سکول کے ساتھ رابطہ کرے ۔ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے ،بچوں کا زیادہ تر وقت گھروں میں والدین کے ساتھ گزر تاہے ،صوبائی حکومت نے پی ٹی سی کو فعال بنانے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں ۔جسکا مقصد یہ ہے کہ بچوں کی تعلیم وہ تربیت میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنا کردار اداکرے ۔سرکاری سکولوں کا معیار روز برو ز بہتر ہورہاہے ۔اور مزید بہتری کے لئے ہم والدین کو ساتھ لیکر بچوں کو معاشرہ کے اچھے شہری بنائیں گے ۔اس موقع پر والدین نے سکول ہیڈ ماسٹر اور عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں