s4 19

بونیر میں تعلیمی ترقی ہمارا مشن ہے ، محمد صلاح

عمران بونیری ریڈیو بونیر
گور نمنٹ پرائمری سکول آمبیلہ بالا کے ہیڈ ٹیچر محمد صلاح نے کہاہے کہ سر کاری سکولوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے آگے لے جانا،عوام کا سر کاری سکولوں پر اعتماد بحال کر نا اور غر یب عوام کو سر کاری سکولوں میں بہتر ین ماحول فراہم کر نا ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے ہم نے دن رات محنت شروع کر ر کھی ہے۔انہوں نے کہاکہ والدین کے تعاون،طلباء و طالبات کی محنت اور ہماری ٹیم ورک کی وجہ سے گورنمنٹ پرائمری سکول آمبیلہ بالا نے تحصیل مندنڑ میں ماڈل سکول کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور اگر حکومت توجہ دے تو پورے بونیر میں ماڈل سکول کا اعزاز ھاصل کر سکتے ہیں۔

محمد صلاح نے سکول کے بارے میں تفصیلی بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ ہمارے سکول میں کار پیڈڈ کمریں ہیں جس میں ہم بذریعہ ایل ای ڈی ٹیچنگ کر تے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کلاس روم میں جدید ر یسرچ تک بذریعہ انٹر نیٹ ر سائی کر تے ہیں اور تدریس بذریعہ کھیل و تدریسی معاونات کر تے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سیلیبس میں موجود سبق کو انٹر نیٹ پر سر چ کر تے ہیں اور پھر ایل ای ڈی کے ذریعے وہی سبق کلاس روم میں بچوں کو انٹر نیٹ کے ذریعے سکھاتے ہیں جس کا بچوں پر جلدی اثر ہو تا ہے اور وہ سبق جلدی یاد کر تے ہیں۔

s2

محمد صلاح نے کہاکہ ہم ہر سال سکول میں دو دفعہ یوم والدین مناتے ہیں ایک نوماہی امتحان کے بعد اور دوسرا سالانہ امتحان کے بعد مناتے ہیں جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو انعامات دئیے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حوصلہ افزائی سے طلباء و طالبات میںمقابلہ کا ر جحان پیدا ہو تا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سکول میں ماہانہ صفائی پر انعامات دئیے جاتے ہیں اور طلباء و طالبات کو صفائی یقینی بنانے کے لئے مفت صابن سکول کی طرف سے مہیا کئے جاتے ہیں۔
محمد صلاح نے کہاکہ جی پی ایس آمبیلہ بالا کے اساتذہ ہر سال اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کی تعاون سے یتیم ،غر یب اور نادار بچوں کو سکول یونیفارم جس میں گرمی اور سردی کے کپڑے ،جوتے،چادر،سوئٹرز اور سکول بیگ شامل ہوتے ہیں مفت فراہم کر تے ہیں تاکہ یتیم اور غریب طلباء و طالبات تعلیم سے محروم نہ ر ہے۔انہوںنے کہاکہ سر کاری سکولوں میں حکومت مفت کتابیں تو دیتی ہیں لیکن اکثر غر یبوں کے پاس یونیفارم کے پیسے نہیں ہو تے ہیں جس کے لئے ہم اپنی مدد آپ کپڑوں اور جوتوں کا بندوبست کر تے ہیں کیونکہ اگر کوئی غر یب صرف کپڑوں کی وجہ سے تعلیم سے محروم ر ہے تو یہ ہمارے لئے شرم کی بات ہیں۔

s5

محمد صلاح نے کہاکہ بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کر نے کے لئے ہم مختلف سر گر میاں کر تے ہیں تا کہ بچے سکول سے اکتا نہ جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم گرمی اور سردی کے چھٹیوں کے بعد اوپننگ ڈے پر حاضر طلباء و طالبات کے لئے مفت پارٹی کا بندوبست کر تے ہیں تا کہ پہلی دن حاضری یقینی ہوسکے۔

ایم اے ایم ایڈ کوالیفیکیشن کے حامل ہیڈ ٹیچر محمد صلاح نے کہاکہ سر مائی اور گر مائی چٹھیوں میں بچوں کو مصروف ر کھنے کے لئے ہم ہر سال کلاس چہار م اور کلاس پنجم کے طلباء و طالبات کے لئے دو گھنٹے روزانہ کلاسیس کا بندوبست کر تے ہیں جس میں دو ٹیچرز انہی سبق پڑھاتے ہیں ۔

s3

انہوں نے کہاکہ جی پی ایس آمبیلہ بالا ہر سال 13مارچ،14اگست اور دیگر تمام قومی دنوں پر تقر یبات کا اہتمام کر تی ہیں جس میں طلباء و طالبات اپنے فن کا مظاہرہ کر تی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرائمری سکولوں کے در میان ادبی اور سپورٹس مقابلوں کے لئے طلباء و طالبات کو تیار کر نے کے لئے جی پی ایس آمبیلہ بالا میں ہر ماہ بزم ادب کا پروگرام منعقد ہو تا ہے۔انہوں نے کہاکہ سال 2017میں پرائمری سکولوں کے در میان ہو نے والے بزم ادب مقابلوں میں ہمارے سکول نے ٹاپ کیا تھا جو کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سال 2018میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے ہم نے بھر پور محنت کی ہیں اور ان شاء اللہ ہم اپنے اعزاز کا دفاع کر نے میں کامیاب ہو نگے۔

ہیڈ ٹیچر محمد صلاح نے سکول کو در پیش مسائل و مشکلات کا ذکر کر تے ہوئے بتایا کہ جی پی ایس آمبیلہ بالا میں اس وقت تقر یبا 435طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جس میں 243میل اور 192فی میل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سکول میں اس وقت 8اساتذہ ہیں اور ہمیں مذید 4اساتذہ اور 4کمروں کی ضرورت ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سکول میں صاف پانی کا بھی مسلہ ہیں جس کے لئے ہم نے حکام بالا سے رابط کیا ہے اور انہوں نے کمروں سمیت پینے کے صاف پانی کا مسلہ حل کر نے کی یقین دھانی کی ہیں۔انہون نے ایس ڈی ای او مندنڑ صالح محمد اور اے ایس ڈی ای او فضل وحید کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ مذکورہ بالا افسران کی کوششوں کی وجہ سے ہم تر قی کی جانب گامزن ہیں۔محمد صلاح نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ میں نے ایم اے ،ایم ایڈ کی ڈگریاں حاصل کی ہیںاور سال 2005سے پورے صوبے میں ضلعی سطح پر پیپر پر ننٹنگ کا کام میں کرتا ہو۔

s

انہوں نے کہاکہ تحصیل مندنڑ میں مکمل ،تحصیل ڈگر ،تحصیل گاگرہ اور تحصیل مندنڑ کے میل سکولوں کے لئے پر چے میں تیار کر تا ہو۔انہوں نے کہاکہ 2013میں ڈائر یکٹر ایجوکیشن ر فیق خٹک اور سال 2018میں ڈی ایم او بونیرسے بہترین ہیڈ ٹیچر کا ایوارڈ حاصل کر چکا ہو۔محمد صلاح نے کہاکہ 2018میں ڈائر یکٹر فر ید خٹک اورتنظیم اساتذہ پاکستان سے بہتر ین ہیڈ ٹیچر کا ایوارڈ تحصیل مندنڑ کی سطح پر اپنے نام کر چکا ہو۔انہوں نے کہاکہ تعلیم سب کے لئے اور ہر بچہ سکول میں ہمارا مشن ہیں اور اس مشن کے لئے محنت جاری ر کھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت توجہ دے تو سر کاری سکولوں کو پرائیویٹ سکولوں سے اگے لے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں