DPO Razrd 20

بونیر: رزڈ اصلاحی جر گہ کوگا کی نو منتحب کابینہ کا خلف برداری تقریب

عمران بونیری ریڈیو بونیر
رزڈ اصلاحی جر گہ کوگا کی نو منتحب کابینہ صدر بخت بلند خان اور جنرل سیکرٹری سہراب خان نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا۔حلف برداری تقر یب کو گا میں صدر بخت بلند خان کی ر ہایش گاہ پر منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹر کٹ پولیس افیسر شاہد احمد تھے۔

حلف برداری تقر یب میں علاقہ معززین ،سیاسی و سماجی شخصیات اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔تقر یب سے نو منتخب صدر بخت بلندخان ،جی ایس سہراب خان،ڈی پی او شاہد احمد ،نائب ناظم مندنڑ اشتر خان،نگران کمیٹی کے صدر بخت عمر ،مفتی سبحان اللہ،سابق ناظم شیرزادہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ علاقے کی سطح پر چھوٹے چھوٹے مسائل کے خاتمے کے لئے اس طر ح کی کمیٹیاں بنانا وقت کا تقا ضا ہے۔انہوں نے کہاکہ ر زڈ اصلاحی جر گہ گذشتہ کئی سالوں سے علاقائی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں ۔
ڈی پی او شاہد احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ تمام علاقوں میں اس طر ح کے جر گے قائم کئے جائے تا کہ عوام کے مسائل گھر کے دہلیز پر حل ہو۔انہوں نے جر گہ کو اپنے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کر ائی اور کہاکہ مسائل کے خاتمے کے لئے عوام اور پولیس کو ایک ساتھ ہوکر کام کر نا ہو گا۔رزڈ اصلاحی جر گہ کے صدر بخت بلند خان اور جی ایس سہراب خان نے کہاکہ جر گہ کا مقصد عوامی مسائل حل کر نا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ رزڈ اصلاحی جر گہ کا قیام کئی سال پہلے عمل میں لا یا جاچکا ہے اور آفغان مہاجر ین کی باعزت واپسی ہمارا پہلا حدف ہیں۔انہوں نے کہاکہ آفغان مہاجر ین گذشتہ 38سالوں سے کوگا کی زمینوں پر قابض ہیں اور اب اس کی باعزت واپسی وقت کا تقاضا ہیں۔اصلاحی جر گہ نے ڈی پی او شاہد احمد سے واپڈا کی ملکیتی آراضی پولیس سے واگزار کر نے اور اس میں واپڈا سب ڈویژنل آفس قائم کر نے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی پی او نے مسلہ حل کر نے کی یقین دھانی کی۔عوام نے ڈی پی او کو کم سن موٹر سائیکل چلانے والوں ،پر یشر ہارن کا استعمال کر نے والوں اور منشیات کی لعنت سے معاشرے کو پاک کر نے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں