police 11

خیبرپختونخوا پولیس نے تاریخ رقم کردی

چترال ۔
پختونخوا پولیس اہلکاروں نے چترال کی بلند پہاڑیوں پر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے تربیتی مشق کرکے تاریخ رقم کردی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال محمد فرقان بلال کے مطابق یہ تربیتی مشقیں چترال کے بلند وبالا پہاڑ شغور پر منعقد کی گئیں ، جس میں ایلیٹ فورس کے چاق و چوبند جوانوں نے حصہ لیا، یہ مشقیں آرمی اور چترال اسکاوٹس کے باہمی تعاون سے کی جارہی ہیں۔سطح سمندر سے نو ہزار فٹ بلندی پر جاری اس مشق میں جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لینے کی ، ان کے ٹھکانے تباہ کرنے کی مشق کی ۔

ا س مشق میں جوان برف پوش پہاڑوں، پہاڑی دروں اور دشوا ر گزار سرنگوں میں مصروف عمل رہے۔ یہ مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی ۔اس حوالے سے ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال کا کہنا ہے کہ ملکی صورت حال کے پیش نظر چترال میں مقیم مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ چترال ایک پرامن ضلع ہے لیکن اس کے باوجود ہر ممکن سیکورٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ کوئی میلی آنکھ اس جانب نہ اٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں