suspended 54

فرائض میں غفلت برتنے پر ایکسین گھر بھیج دیا گیا

پشاور۔
فرائض میں غفلت پر پسکو نے بی پی ایس 18 کے ایک ایکسین کو فوری طورپر نوکری سے جبری ریٹائر کردیا ہے اوران سے 1,19,500/- روپے وصولی کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں

اس سلسلے میں یہ کاروائی تمام قواعد وضوابط کو پورا کرنے کے بعدکی گئی ہے،پسکو کے اعلی حکام نے پسکو کے تمام فیلڈ افسران اوراہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتربنائیں ورنہ سخت کاروائی کے لئے تیاررہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں