gov 41

8صو بائی افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات

پشاور۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سمیت آٹھ افسرو ں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ٗ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ عبدالہادی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو ، تعیناتی کے منتظر محمد طاہر کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ٗ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو حافظ عطاء لمنعم کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری زکواۃ ٗایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی حامد علی کو تبدیل کرکے انہیں سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت۔

ڈائریکٹر ایڈمن ایف ڈی ایم اے محمد ریاض خا ن کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکر ٹری سپورٹس ٗاسسٹنٹ کمشنر لاچی کوہاٹ سمیع الرحمن کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کوہاٹ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر یکہ غنڈ توصیف خالد کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پانی و بجلی لگادیا گیا ہے ۔مجسٹریٹ کنٹونمنٹ بورڈقرۃ العین وزیر کو سپیشل مجسٹریٹ ریلوے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں