alvi 8

صدر مملکت عارف علوی کا 2روزہ دورہ پشاور

پشاور ۔
صدرمملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی پشاور کے دوروزہ دورے کے دوران جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاور پہنچے جہاں گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صدرمملکت کااستقبال کیا۔

بعدازاں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ون آن ون ملاقات کی اور خیبرپختونخوا اوربالخصوص صوبے میں شامل ہونیوالے اضلاع میں ترقیاتی اقدامات، امن وامان کی صورتحال اورعوام کی فلاح وبہبود سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا نے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بتایاکہ حکومت خیبرپختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے قابل قدر اقدامات اٹھارہی ہے۔ قبائلی اضلاع کے عوام ہماری خصوصی توجہ کے حامل ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیوں کو پوری قوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا نے صدرمملکت کو مزید بتایاکہ حکومتی پالیسیوں اورسیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں امن وامان بحال ہواہے، قبائلی اضلاع کے انضمام کامقصد صرف اور صرف قبائلی علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں شامل کرناہے۔ گورنرخیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ انتظامی وقانونی انضمام اوردیگر تمام اقدامات قبائلی مشران کی مشاورت سے کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں